اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون: طبی امداد نہ ملنے سے اموات، اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ - شیخ آصف

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کے دوران بند رہے پرائیویٹ اسپتالوں کی وجہ سے اور سرکاری انتظامیہ کی غلط منصوبہ بندی کے سبب مالیگاؤں شہر میں ناگہانی اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

لاک ڈاون: طبی امداد نہ ملنے سے اموات، اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ
لاک ڈاون: طبی امداد نہ ملنے سے اموات، اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

By

Published : May 22, 2020, 3:06 PM IST

اس لاک ڈاؤن کے دوران بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی اموات کا ذمہ دار کون ہے؟، کیا پرائیویٹ ہسپتال ذمہ دار ہیں؟ یا سرکاری انتظامیہ ان اموات کی ذمہ دار ہیں؟ کس آفیسر، رہنما کے حکم پر شہر کے دواخانوں کو بند کیا گیا تھا؟ یا ڈاکٹرس نے خود سے اپنے دواخانوں کو بند رکھا؟ یا کسی کے مشورے اور اپیل پر شہر کے پرائیوٹ دواخانوں کو بند کیا گیا تھا؟ اس کا جواب طلب کیا جائے گا۔

اسی کے ساتھ ان لاک ڈاؤن کے دوران طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی تمام اموات پر فی موت دس لاکھ روپیہ مرحومین کے لواحقین کو حکومت مہاراشٹر دے اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے حکومت سے کیا ہے ۔

لاک ڈاون: طبی امداد نہ ملنے سے اموات، اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

شیخ آصف نے کہا کہ اگر حکومت مہاراشٹر مالیگاؤں کے ناگہانی اموات میں مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس دس لاکھ روپے معاوضہ نہیں دیتی ہے تو ممبئی ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی جائے گی اور حصول انصاف کی کوشش کو انصاف ملنے تک جاری رکھا جائے گا۔خیال رہیکہ اس سے قبل بھی شیخ آصف نے ناگہانی اموات کا کون ذمہ دار ہیں؟ اسکی انکوائری کرتے ہوئے مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details