اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: اناج چوری معاملے کی ناسک کرائم برانچ سے تحقیقات کا مطالبہ - دی ہینڈ لوم اونرس کوآپریٹو سوسائٹی

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں سرکاری بیت المال کے راشن، اناج چوری معاملہ پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چوری کرنے والوں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف ناسک کرائم برانچ سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مالیگاؤں: راشن اناج چوری معاملے پر ناسک کرائم برانچ تحقیقات کرے
مالیگاؤں: راشن اناج چوری معاملے پر ناسک کرائم برانچ تحقیقات کرے

By

Published : Jun 5, 2020, 3:42 PM IST

آصف شیخ نے مالیگاؤں کے موجودہ رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی پر الزام عائد کیا کہ وہ چوروں کی سرپرستی کر رہے ہیں کیونکہ 'دی ہینڈ لوم اونرس کوآپریٹیو سوسائٹی' کی راشن دکان نمبر 11 کا اناج بلیک کرتے ہوئے پکڑے جانے اور پولیس کسٹڈی میں رہنے والے نوید عالم اور اس کے ساتھی کا تعلق متحدہ محاذ پارٹی سے ہیں۔

مالیگاؤں: راشن اناج چوری معاملے پر ناسک کرائم برانچ تحقیقات کرے

مزید ان کے خلاف شفاف انکوائری کا مطالبہ بھی مقامی رکن اسمبلی نے نہیں کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کے رکن اسمبلی مفتی محمّد اسماعیل قاسمی چوروں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ اس طرح کا سنسنی خیز انکشاف سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کیا۔

آصف شیخ نے ایف ڈی او سے حاصل کردہ ثبوت کی روشنی میں کہا کہ دی ہینڈ لوم اونرس کوآپریٹیو سوسائٹی کے رجسٹر پر پانچ راشن دکانیں جن میں دکان نمبر 9 /1 ، 11 ، 15 ، 53 اور 53/ 1 جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ دی ہینڈ لوم اونرس کوآپریٹیو سوسائٹی کے راشن دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین کے نام سوسائٹی کے لیٹر ہیڈ پر چیئرمین ، سکریٹری یا صدر کے نام و دستخط سے دیئے جاتے ہیں لیکن اس سوسائٹی نے اپنے ملازمین کے نام صرف سوسائٹی کے ذمہ دار کی دستخط سے دیئے ہیں اور اس سوسائٹی کا ذمہ دار کون ہے، یہ بھی چھپایا گیا ہے۔

آصف شیخ نے مزید کہا کہ غریبوں کا اناج بلیک مارکیٹنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھ پکڑے جانے والے کس سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں یہ عوام کے سامنے آچکا ہے ، آصف شیخ نے کہا کہ نوید عالم یہاں کا ملازم ہے لیکن اصل چور کون ہے اس کی مکمّل انکوائری کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے۔

آصف شیخ نے کہا کہ دی ہینڈ لوم اونرس کوآپریٹیو سوسائٹی نے جو لیٹر ہیڈ ایف ڈی او میں دیا ہے اس میں نوید عالم سمیت پانچ ملازمین کا نام شامل ہیں اور لیٹر ہیڈ پر مرحوم نہال احمد کا نام بھی درج ہے حالانکہ نہال احمد صاحب اس دنیا سے جا چکے ہیں لیکن جو چور ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونا چاہیے اور اس کے لیے انھوں نے ناسک کرائم برانچ سے تحقیقات کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

آصف شیخ نے کہا کہ مکمّل انکوائری کے لیے ضلع ایس پی ڈاکٹر آرتی سنگھ اور وزیر خوراک چھگن بھجبل سے مطالبہ کیا ہے، آصف شیخ نے کہا کہ راشن اناج چوری کے معاملے میں 6 روز قبل ایف ڈی او نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن پی آئی کو لیٹر دیا تھا کہ دی ہینڈ لوم اونرس کوآپریٹیو سوسائٹی کے چیئرمین کو گرفتار کیا جائے لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details