وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے سات سال مکمل کرنے پر شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کے پاس ملک کے عوام کو پیش کرنے کے لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے۔
رکن پارلیمنٹ راوت نے کہا، "سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی حکومت کے مقابلے میں، موجودہ مرکزی حکومت کے پاس ملک کے لوگوں کو دینے کے لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ نہرو کے دور حکومت میں تیار کیا گیا بنیادی ڈھانچہ اور ادارے اب بھی موجود ہیں اور ترقی پزیر ہیں۔"