اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈان ارون گاؤلی کو ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا - ہائی کورٹ سے ملا بڑا جھٹکا

شیوسینا رہنما کملاکر جامسانڈیکر کے قتل کے الزام میں ممبئی ہائی کورٹ نے ڈان ارون گاؤلی کی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

ڈان ارون گاؤلی
ڈان ارون گاؤلی

By

Published : Dec 10, 2019, 12:17 PM IST

سنہ 2007 میں ارون گاؤلی نے شیوسینا رہنما جامسانڈیکر کو گولی کو مارکر قتل کردیا تھا اس تعلق سے کیس درج ہونے کے بعد سنہ 2012 میں گاؤلی کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

حالانکہ گاؤلی کے خلاف قتل، پھروتی اور ڈکیتی کے متعدد کیسز درج ہیں اور ایک متنازعہ زمین کے معاملے میں گاؤلی نے شیوسینا رہنما کملاکر جامسانڈیکر کا قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ پر وقت سفی ٹوپی اور کرتا پہننے والے گاؤلی سینٹرل ممبئی کے علاقے دگڑی چال میں رہتے ہیں۔ اور وہ سیاست میں بھی اپنی قسمت آزمائی کرچکے ہیں۔سنہ 2004 میں ہوئے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں انھوں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

بالی ووڈ میں ارون گاؤلی کی زندگی پر مبنی 'ڈیڈی' نامی ایک فلم بھی بنائی گئی جس کس میں گاؤلی کا کردار اداکار ارجن رامپال نے ادا کیا ہے۔ جبکہ گاؤلی کی بیوی آشا گاؤلی کا کردار جنوبی ہند کی اداکارہ ایشوریہ راجیش نے ادا کیا تھا۔

غازی آباد: گینگ ریپ کے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر دو خواتین گرفتار


حیران کن بات یہ ہے کہ جب گاؤلی ناگپور سینٹرل جیل میں بند تھے تب گاندھی جی کے نظریات پر مبنی ایک امتحان میں انھوں نے پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ یہ امتحانہ پرچہ کل 80 نمبرات کا تھا جس میں سے گاؤلی نے 84 نمبرات حاصل کیے تھے اور جیل میں بند کل 160 قیدیوں نے اس امتحان میں شرکت کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details