اردو

urdu

By

Published : Sep 17, 2019, 11:18 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:26 AM IST

ETV Bharat / state

عرشی قریشی کیس میں کرائم برانچ کے تفتیشی افسر کی جرح

آئی آر ایف سے تعلق رکھنے والے عرشی قریشی جن پر غیرمسلم نو جوانوں کو مذہب تبدیل کراکے داعش میں بھرتی کرانے سمیت کئی طرح کے سنگین الزامات لگائے ہیں-

عرشی قریشی کیس میں پدمانکر چوہان کی جرح

اس مقدمہ کی سماعت ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں جاری ہے اور استغاثہ کی جا نب سے یکے بعد دیگرے گواہوں کو پیش کیا جا رہا ہے-

آج یہاں عدالت میں خصوصی سرکار ی گواہ کرائم برانچ کے تفتیشی افسر پدمانکر چوہان کی گواہی اور جرح مکمل ہو گئی ہے-

دوران جرح تفتیشی افسر نے اس بات کا اقرار کیا کہ کیس کی تفتیش کے دوران کئی ایسی باتوں کا اقرار کیا جو نہ صرف قانونی ضابطوں کی خلاف ورزی سے تعلق رکھتی ہے بلکہ کیس کی نوعیت بھی بدل سکتی ہے۔

دفاع کی جانب سے قانونی نکاتوں کی بنیادوں پر بحث و جرح کی جا ری ہے-

آج جرح کے دوران تفتیشی افسر نے کئی باتوں کا اقرار کیا جو قانونی ضابطوں اور اصولوں کے خلاف تھیں- ان میں نمایاں طور پر اہم ضبطیاں بغیر پنچ نامہ ہی عمل میں لا یا جا نا، گوگل، واٹس ایپ، میسیج، وغیرہ کی تفتیش کسی اور سے کروانا، یو اے پی اے قوانین کے طریقہ کار کو بالائے طاق رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 12:26 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details