اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارسلان قتل معاملہ: ملزم پانچ دن کی پولیس کسٹڈی

گزشتہ 22 مئی کو گاندھی نگر علاقے کے ارسلان شیخ نام کے 12 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کا معاملہ پیش آیا تھا جس میں مالیگاؤں پولیس نے 20 برس کے فیضان اختر کو گرفتار کر کے کورٹ میں پیش کیا جہا کورٹ نے ملزم کو 5 دنوں کی پولیس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔

ارسلان قتل معاملہ
ارسلان قتل معاملہ

By

Published : Jun 10, 2021, 2:20 AM IST

گزشتہ ماہ 22 مئی کو ارسلان کے قتل کا معاملہ پیش آیا تھا جس میں مقتول کے والد نے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی اور آزاد نگر پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز (8 جون) کو فیضان نام کے 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا۔

ارسلان قتل معاملہ

گرفتار فیضان نے پولیس کے سامنے قتل کے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بدفعلی کے مقصد سے ارسلان کو اغوا کیا تھا لیکن اس میں ناکامی کی وجہ سے طیش میں آ کر اس نے ارسلان کے سر پر پتھر مار کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور ایک زیر تعمیر عمارت میں لاش پھینک دی تھی۔

پولیس نے شہر کے کئی علاقوں کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالی اور 8 جون کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ایک سائیکل سوار کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کی تھی جس میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس نے ملزم کی شناخت فیضان اختر عبدالرحیم(20 سال) کے طور پر کی ہے جو کہ شہر کے دت نگر گلی 3 کا ساکن ہے۔

ملزم فیضان اختر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تمام دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو پانچ دن کی پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details