بمبئی ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی نامنظور ہونے کے بعد ری پبلک ٹی وی پروموٹر ارنب گوسوامی نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے جبکہ ارنب گوسوامی، فیروز شیخ اور تنیش کو علی باغ پولیس نے 4 نومبر کو انٹیریئر ڈیزائنر انوے نائک اور اس کی والدہ کو خودکشی کےلیے مجبور کرنے کے الزام میں 4 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔
ارنب گوسوامی کے وکلا نے ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد آج سپریم کورٹ میں عبوری ضمانت کی عرضی دائر کی۔ قبل ازیں ارنب گوسوامی کو 4 نومبر کو گرفتار کرنے کے بعد 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا تھا۔