مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تحصیل سندربنی کے کلال میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گولہ باری کے دوران ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
جنگ بندی کی خلاف ورزی میں فوجی جوان ہلاک - پاکستان
جموں و کشمیر کے سندربنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی میں ایک فوجی جوان ہلاک ہو گیا۔
![جنگ بندی کی خلاف ورزی میں فوجی جوان ہلاک army jawan killed in sunderbani](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5400361-1025-5400361-1576574728804.jpg)
army jawan killed in sunderbani
بھارتی آرمی کے ترجمان کا کہنا ہے 'پاکستان کی طرف سے سندر بنی میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس دوران فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے ایک فوجی جوان ہلاک ہو گیا۔ اس فوجی جوان کی پہچان ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے'۔
وہیں گزرے کل بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران ایک فوجی جوان ہلاک ہو گیا۔
حولدار چوگولے جوتیبا گنپتی ریاست مہاراشٹر کی تحصیل گندیگلاج کے گاوں مہاگاوں کے رہنے والے تھے۔ جو گزرے کل یعنی 16 دسمبر کو ہلاک ہوئے ہیں۔
Last Updated : Dec 17, 2019, 4:12 PM IST