اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Leader Arif Naseem Khan اورنگ آباد کراڑ پورہ تشدّد کی جانچ ہائی کورٹ کے جج سے کرانے کا مطالبہ - بی جے پی اور ایم ایم پر نشانہ

کانگریس کے سابق وزیر عارف نسیم خان نے کراڑ پورہ تشدّد کی ہائی کورٹ کے موجودہ جج سے تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تشدد کے معاملے میں انہوں نے بی جے پی اور ایم آئی ایم کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ ریاستی حکومت لوگوں کے مسائل پر توجہ نہیں دی رہی ہے۔

اورنگ آباد کراڑ پورہ تشدّد کی جانچ ہائی کورٹ کے موجودہ حج سے کرانے کا مطالبہ
اورنگ آباد کراڑ پورہ تشدّد کی جانچ ہائی کورٹ کے موجودہ حج سے کرانے کا مطالبہ

By

Published : May 5, 2023, 2:58 PM IST

اورنگ آباد کراڑ پورہ تشدّد کی جانچ ہائی کورٹ کے موجودہ حج سے کرانے کا مطالبہ

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع ورنگ آباد کے کراڑ پورہ تشدّد کو لے کر سیاست کا بازار گرم ہے۔ کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر عارف نسیم خان نے کراڑ پورہ تشدّد معاملے کو لے کر بی جے پی اور ایم آئی ایم پر جم کر تنقید کی۔ سابق اقلیتی وزیر و ریاستی کانگریس کے کارگزار صدر عارف نسیم خان نے اورنگ آباد کے صوبیداری گیسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے شہر کے کثیر آبادی والا علاقہ کراڑ پورہ میں گزشتہ ماہ ہوئے واقعے کی تفتیش کرکے اس معاملے میں ملوث لوگوں کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ابھی تک اس معاملے میں ملوث لوگوں کی نہ گرفتاری ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں عوام کے سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایک ماہ گزر جانے کے باوجود اب تک اس معاملے میں رپورٹ تیار نہیں کی گئی ہے۔ اس سے زیادہ افسوس کی بات اور کیا ہوسکتی ہے۔ نسیم خان نے کہاکہ اورنگ آباد پولیس کمشنر منوج لوہیا سے ملاقات کرکے اس معاملے پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور ایم آئی ایم کی وجہ سے ہی کراڑ پورہ میں فساد برپا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Commissioner of Malegaon مالیگاؤں کے کمشنر نے زمین پر بیٹھ کر پریشان عوام کے مسائل کو سنا

کانگریس کے رہنما نسیم خان نے مزید کہا اورنگ آباد کی پر امن فضا خراب کرنے کے لئے پہلے سے ہی زمین ہموار کرلی گئی تھی۔ 18 و 19 مارچ کو اورنگ آباد میں دو جلسے منعقد کئے گئے جس میں فرقہ واریت کو ہوا دی گئی۔ اور نگ آباد میں پڑوسی ریاست سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجہ اور سدرشن ٹی وی کے سریش چوہانکے کا خاص طور پر جلسہ رکھا گیا جس میں دونوں نے مسلمانوں کے خلاف خوب زہر اگلا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details