لیڈر محمد عارف نسیم خان نے یہ موضوع جاری بجٹ اجلاس کے دوران اٹھایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ممبئی کے مختلف مقامات پر فٹ اوور برج کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بغیر کسی متبا دل فراہم کیے جانے کے منہدم کیے جانے پر سخت لفظوں میں احتجاج کیا۔
ریاستی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران نسیم خان نے اڈانی گروپ کی جانب سے بجلی کے داموں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کیے جانے پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ 2018 میں ریلائنس ممبئی کے مضافات میں بجلی سپلائی کرتی تھی اب اڈانی گروپ نے یہ ذمہ داری اپنے کاندھوں پر لی ہے نیز اس کے مو جودہ داموں میں اور ریلا ئنس کے سابقہ داموں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔