ممبئی: ریاست مہاراشٹر ممبئی کے اسلام جمخانہ میں عارف نسیم خان عوام سے خطاب کر رہے تھے اسی دوران تنازع کھڑا ہو گیا۔ سوال یہ ہے کہ نسیم خان نے ایسا کیا کہ دیا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے بڑے لیڈران کی موجودگی میں چند لیڈرران نے عارف نسیم خان کی تقریر کی مخالفت شروع کر دی۔ در اصل عارف نسیم خان نے اسٹیج سے یہ کہا کہ بہار میں سیکولر حکومت بنتی لیکن مجلس کے امیدوار کھڑے کر دیے گئے اور وہاں مسلمانوں کا ووٹ تقسیم ہوگیا۔ نسیم خان نے رکن پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا کیونکہ امتیاز جلیل نے اسی اسٹیج سے کھڑے ہوکر کانگریس کو کوسا۔ تو بھلا نسیم خان یہ موقع کیسے ہاتھ سے جانے دیتے۔ اس کے علاوہ بھی اہم بات یہ ہے کہ نسیم خان کے اپنے انتخابی حلقے میں مجلس کے ہی ایک امیدوار کے کھڑے ہونے سے محض ساڑھے چار سو ووٹوں سے بری شکشت کھائی ہے، جس کا صدمہ وہ آج تک نہیں برداشت کر پائے۔
War of Word Between Congress And AIMIM کانگریس اور مجلس کے لیڈران میں تکرار - ریاست مہاراشٹر ممبئی کے اسلام جمخانہ
ممبئی میں آئی پی ایس عبدالرحمن کی کتاب کے رسم اجراء کے موقعے پر کانگریس لیڈر عارف نسیم خان اور مجلس کے کارکنان کے بیچ تو تو میں میں ہوگئی۔ حالانکہ اس موقعے پر اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہنی نے حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے اسٹیج سے اپیل کی اور اور پھر عارف نسیم خان نے اپنی تقریر جاری رکھی۔
کانگریس لیڈر اور مجلس کے کارکنان میں تو تو میں میں
Published : Oct 6, 2023, 12:02 PM IST
دیکھتے ہیں نسیم خان کی تقریر کا یہ ویڈیو:
حالانکہ امتیاز جلیل سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ ایک اچھی کتاب کا رسم اجراء تھا، ایسے موقع پر یہ بتا کرنے سی بہتر ہے کہ ایک ایسی جگہ جہاں ان موضوع پر بحث کی جا سکتی ہے۔ ہم بحث کو تیار ہیں۔حالانکہ معاملے کو لیکر اسلام جمخانہ کے صدر یوسف ابراہنی نے بیچ بچاؤ کرایا اور بعد میں دونوں لیڈران اسٹیج پر ایک ساتھ ہنستے بات کرتے نظر آئے۔