اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

اورنگ آباد شہر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل
عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

By

Published : May 28, 2020, 8:18 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور بلا وجہ گاڑیوں پر گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1300 کے پار ہو چکی ہے اس کو دیکھتے ہوئے شہر میں لاک ڈاؤن میں چھ گھنٹے کی ڈھیل دی جارہی ہے لیکن پولیس کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انتہائی ضروری کام کے غرض سے ہی باہر نکلیں اور ماسک کے استعمال کو لازمی بنائیں غیر ضروری راستے پر آنے سے گریز کریں تاکہ کورونا جیسی وباء کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس کمشنر نے یہ بھی کہا کہ اپنے ہی علاقوں سے ضروری اشیاء خریدیں جو کہ ایک کلومیٹر کے دائرے میں مل جاتی ہے ، دوسرے علاقوں میں جائے سے پرہیز کریں اس دوران بے وجہ گاڑیوں پر باہر گھومتے دکھائی دینے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details