اردو

urdu

By

Published : Jun 30, 2021, 9:46 PM IST

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: میونسپل کارپوریشن انتخاب میں سماج وادی پارٹی کو کامیاب بنانے کی اپیل

سماج وادی پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری پرویز صدیقی کی جانب سے آج اردو میڈیا سینٹر پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پرویز صدیقی نے شہر کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

مالیگاؤں: میونسپل کارپوریشن چناؤ میں سماج وادی پارٹی کو اکثریت دی جائے
مالیگاؤں: میونسپل کارپوریشن چناؤ میں سماج وادی پارٹی کو اکثریت دی جائے

پریس کانفرنس میں پرویز صدیقی نے کہا کہ اگر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخاب میں سماج وادی پارٹی کے کارپوریٹر منتخب ہوتے ہیں تو گونڈی اور شیواجی نگر کے پیٹرن پر مالیگاؤں میں ترقیاتی کام انجام دیے جائیں گے۔ مالیگاؤں میں روڈ گٹر، لائٹ، پانی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ تعلیم اور روزگار کے بہتر انتظامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میں عوامی نمائندوں نے بنکروں اور مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔

مالیگاؤں: میونسپل کارپوریشن انتخابات میں سماج وادی پارٹی کو اکثریت دی جائے

پاورلوم صنعت سے سرکار کو کروڑوں روپے کا فائدہ حاصل ہوتا ہے لیکن سرکار مزدوروں کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کرتی۔

پاورلوم صنعت کے متعلق موصوف نے ابو عاصم اعظمی کی قیادت میں مہاراشٹر سرکار سے ایوان اسمبلی میں نمائندگی کرنے اور اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج درج کرنے کا بھی اظہار کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ہونے والے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ میں مقامی سیاسی حالات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر سماج وادی پارٹی الیکشن لڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس اتحادالمسلیمن اترپردیش میں 100 سیٹوں پر اسمبلی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتی ہے جو کہ سراسر بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے مترادف ہے۔
پرویز صدیقی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں مسلمانوں کی حالت زار کی ذمہ دار اویسی برادران ہے۔

ان کے 7 رکن اسمبلی اور 40 کارپوریٹرز نے بھی مسلم مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے امتیاز جلیل کے بیان پر کہا کہ سماج وادی پارٹی جذباتی سیاست کرنے کی بجائے مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے میں یقین رکھتی ہے۔

امتیاز جلیل کو چاہیئے کے وہ خود مجلس کو چھوڑ کر سماجوادی میں شمولیت اختیار کریں۔
پرویز صدیقی نے کہا کہ دہلی میں جو مودی سرکار بیٹھی ہے وہ حیدرآباد کے دو شیروانی والے بھائیوں کی وجہ سے ہی بیٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر میں مجلس کے ایک بھی رکن اسمبلی نے مسلم مسائل پر کھل کر مقابلہ نہیں کرسکتی۔
اس پریس کانفرنس میں انہوں نے اپنے دم پر کارپوریشن الیکشن میں حصہ لیتے ہوئے ابو عاصم اعظمی کے ہاتھوں کو مظبوط کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: 'ملک کے ہر انسان کے چہرے پر مسکان لانا سماج وادی پارٹی کا ہدف'

اس موقع پر مقامی سماج وادی پارٹی کے صدر شریف منصوری ، نفیس میتھا، مہیلاونگ کی فاطمہ انصاری سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details