گذشتہ کئی سالوں سے یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے نشے کی زد میں ہیں ۔ کیونکہ محکمہ اینٹی نارکوٹک سیل کو کارروائیوں سے واضح ہو چکا ہے۔
اسی لئے آج عالمی یوم نشہ مخالف کے موقع پر ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے افسران نے بیداری مہم شروع کی۔ جس میں محکمہ کے تمام افسران کی موجود تھے۔ اس کارواں میں نشہ سے بیداری کے لیے افسران نے پہلی بار اردو میں پرچے شائع کئے۔ اور ممبئی کے آزاد میدان سے اس بیداری مہم کا آغاز کیا گیا ۔
محکمہ کے انچارج ڈی سی پی دتا نالاوڈ ے کے ساتھ مقامی سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں غبارے ہوا میں چھوڑے گئے ۔اس کے بعد اس کارواں میں شامل افسران بائیک اور پولیس کو کار لے کر روانہ ہوے ۔
کارواں پہلے ممبئی کرافوڈ مارکیٹ جامع مسجد ہوتے ہوئے محمد علی روڈ، بھنڈی بازار ،عبدالرحمن اسٹریٹ، پایدھونی حمیدیہ مسجدہوتے ہوئے ڈونگری پہنچا۔
جس علاقے سے یہ خصوصی کارواں گذرتا ان علاقوں میں مقامی پولیس تھانے کے جوان پہلے سے تعیینات کیے گئے تھے۔ تاکہ کارواں ٹرافک کی نذر نہ ہو جائے۔