اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اور نگ آباد ضلع کی اورنگ آباد تبدیلی نام مخالفت کمیٹی کی جانب سے ایک آج پریس کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں کمیٹی کے صدر مشتاق احمد نے کہاکہ اس معاملے میں کاروائی سے آج تک جو کچھ بھی کار گزاری کی گئی اور اس ضمن میں جو مشکلات در پیش ہوئی۔ اس کی تفصیلی معلومات بتائی۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہر سے دیگر افراد نے جو مقدمات دائر کئے تھے اس کے تعلق سے چیف جسٹس جامد ار اور جسٹس مارنے نے واضح کیا کہ اتنی عرضی کی ضرورت کیا ہے۔ اس کی وجہ سے مقدمات طوالات میں پڑ جائیں گے۔ اس لئے اب صرف مشتاق احمد کی داخل کردہ عرضی پر شنوائی ہوگی۔ اگر دیگر عرض گزار کو اگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے کچھ نکات سننے کے باقی رہ گئے ایسے موقع پر ان کو چاہیے کہ اصل عرضی گزار کے مشورے سے عدالت کے سامنے وہ اپنے نکات پیش کریں۔ اگر عدالت کو ضروری لگے تو وہ بھی سنے جائیں گے اسلئے اب صرف ایک ہی اصل عرضی رہ گئی اور باقی ضمیمہ عرضیات ہوںگے۔ اگلی تاریخ اٹھاویس جون کو ہوگی، لیکن فائنل بحث اس کے بعد ملنے والی تاریخ کو ہونے کے امکانات ہیں۔