اس چھاپے ماری میں اور بھی کئی گرفتاریاں ہوئیں، لیکن حیرانی اس بات کی اس میں ایسے بچوں کی خاصی تعداد تھی جن کی عمر بہت ہی کم تھی۔
یہ بچے نشے کی لت کا شکار تھے۔ اس لیے این سی بی نے تاکید کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی اور انہیں ان کے والدین کے حوالے کردیا۔
عبادت گاہوں کے عقب میں منشیات کے عادی کم عمر کے بچوں کو دیکھ کر اب نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے یہی فیصلہ کیا ہے کہ ایک ایسی مہم چلائی جائے گی جس کے تحت عبادت گاہوں کے پاس منشیات فروش اور منشیات کے عادی نوجوانوں بچوں کو اس لت کی گرفت سے باہر نکالا جائے گا۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ یہ مہم اور مشن کسی مخصوص طبقے کے لیے محدود نہیں ہے بلکہ سبھی عبادت گاہیں اور مذہبی مقامات جہاں بھی نشہ آور اشیا کا استعمال ہو رہا ہے وہاں کارروائیاں کی جائیں گی۔