مالیگاؤں: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں این آئی اے کورٹ میں جمعرات کو سماعت کے دوران ملزم لیفٹیننٹ کرنل پروہت کا قریبی بھارتی فوج کا ایک افسر اپنے بیان سے منحرف ہوگیا۔ اس طرح سے اس معاملے کی سماعت کے دوران اپنے بیان سے منحرف ہونے والا وہ 25 واں گواہ ہے۔ Another witness turns hostile in Malegaon blast case
اطلاعات کے مطابق آرمی افسر نے جمعرات کے روز خصوصی جج اے کے لاہوٹی کے روبرو اپنی گواہی دی اور پروہت کی شناخت کی جو عدالت میں حاضر تھے، افسر نے مزید کہا کہ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے اس کیس کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی تھی لیکن ان کا بیان کبھی درج نہیں کیا۔
ریکارڈ کے مطابق اے ٹی ایس نے مذکورہ فوجی افسر کا بیان تین صفحات میں درج کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے پروہت کے گھر میں ابھینو بھارت سنگٹھن سے متعلق دستاویزات دیکھے تھے۔ حالانکہ فوجی افسر نے اکتوبر 2008 میں دیے گئے اپنے ایک بیان میں پنچگنی میں ابھینو بھارت کے کیمپ کے مقام پر پروہت اور ایک اور سابق فوجی افسر کو چھوڑنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ Another witness turns hostile in Malegaon blast case