مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں 25 فروری کو صنعت کار مکیش امبانی کی رہائش گاہ اینٹیلیا کے قریب ایک کار سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا، اس معاملے میں سچن وازے این آئی اے کی تحویل میں ہیں، ساتھ ہی اس واقعہ میں ایک نیا رخ بھی سامنے آیا ہے۔ خبر کے مطابق اب ایک نامعلوم موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ اس کی شکایت گام دیوی پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی ہے۔
خبر کے مطابق برآمد شدہ موٹرسائیکل آر ٹی او رجسٹر میں درج نہیں تھی۔ اب پولیس موٹرسائیکل کے مالک کی تلاش میں مصروف ہے۔ پولیس اب یہ جاننے کے لئے چھان بین کر رہی ہے کہ مکیش امبانی کے گھر کے باہر موٹر سائیکل کتنی دیر تک کھڑی تھی۔
آپ کو بتادیں کہ منسکھ ہرین کے قتل معاملہ میں مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے ذریعہ گرفتار دو ملزمان کو بدھ کے روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے تحویل میں لیا تھا۔