خطہ کے ہیلتھ افسران نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ نئے کیسزمیں وہ تین افراد بھی شامل ہیں جو حال ہی میں برطانیہ سے واپس آئے تھے۔ اسی مدت کے دوران علاقے میں جان لیوا کورونا وائرس سے دو افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔
مراٹھواڑہ: کوروناوائرس کے مزید 193 نئے کیسز - etv bharat news
مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے مزید 193 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے مزید 193 نئے کیسز
خطہ مراٹھواڑہ کے ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع جالنہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں ں کورونا کے 24 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو مریضوں کی موت ہوگئی ۔
اس کے بعد اورنگ آباد میں 64 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں برطانیہ کا شہری بھی شامل ہے۔ ضلع بیڈ میں 30 نئے کیسز ، ضلع ناندیڑ میں برطانیہ کے دو شہریوں سمیت 23 نئے کیسز ، ضلع لاتور میں 18 ، ضلع عثمان آباد میں 17 ، ضلع پربھنی میں 15 اور ضلع ہنگولی میں دو کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔