ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں واقع تاریخی و دینی درس گاہ جامعہ کاشف العلوم میں سالانہ دستار بندی کی تقریب منعقد کی گئی۔ Annual Dastar bandi Program of Jamia Kashiful-Uloom Madrasa
مدرسوں سے فارغین کے تعلق سے عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ لوگ مدرسوں اور مساجد کے ہوکر رہ جاتے ہیں یا پھر دینی تعلیم ان کا اوڑھنا بچھونا بن جاتا ہے لیکن اورنگ آباد کی تاریخی و دینی درس گاہ جامعہ کاشف العلوم کے فارغین نے اس کو غلط ثابت کیا ہے۔ درس گاہ جامعہ کاشف العلوم سے اس مرتبہ 54 بچے فارغ ہوئے جس میں انجینئر، ڈی ایڈ، بی ایڈ اور گریجویٹ کے طلبہ شامل ہیں۔ Engineering classes at Kashif-ul-Uloom Aurangabad