ممتاز عالم دین و مفسر قرآن پدم بھوشن مولانا عبدالکریم پاریکھ کی تیرہویں برسی کے موقع پر اورنگ آباد میں ایک مذاکرہ ہوا۔ اس مذاکرے میں مولانا کی سوانح پر مبنی کتاب بحرکوثر کی آب جو کی روشنی میں جائزہ لیا گیا، یہ کتاب مولانا کے فرزند عبدالغفور پاریکھ نے تحریر کی ہے۔
پروگرام میں شہر کے اکابرین نے شرکت کی اور مولانا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس ضمن میں علماء کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالکریم پاریکھ نے ہندو مسلم اتحاد اور امن وامان کی برقراری کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی۔