اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anna Hazare Visits Aurangabad سماجی کارکن انّا ہزارے نے شجر کاری مہم کا جائزہ لیا - سڈکو مہا نگر پہنچ کر

سماجی کارکن انّا ہزارے اورنگ آباد کے سڈکو مہانگرپہنچے جہاں انہوں نے شجرکاری مہم کا جائزہ لیا۔ اب تک اس علاقے میں پینتیس ہزار درخت لگائے جاچکے ہیں۔ اس علاقے میں مہاراشٹر کا پہلا ٹری بینک بھی قائم کرنے کا مقامی باشندوں کو اعزاز حاصل ہے۔ اس ٹری بینک کی جانب سے مقامی باشندوں کو مفت میں درخت دیے جاتے ہیں۔ Anna Hazare Visit Aurangabad

Anna Hazare Visit Aurangabad In Maharashtra
Anna Hazare Visit Aurangabad In Maharashtra

By

Published : Sep 3, 2022, 9:47 PM IST

بھارت کے معروف سماجی کارکن انا ہزارے نے اورنگ آباد شہر میں سڈکو مہا نگر پہنچ کر شجرکاری مہم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انا ہزارے کے ہاتھوں سڈکو مہا نگر میں ایک درخت بھی لگایا گیا۔ Anna Hazare Visit Aurangabad In Maharashtra

Anna Hazare Visit Aurangabad

واضح رہے معروف فلم اداکار سیاجی شندے کی تحریک پر اورنگ آباد کے سڈکو مہا نگر علاقے میں پچھلے آٹھ برسوں میں پینتیس ہزار سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2019میں ٹری بینک کا آغاز کیا گیا جس کے مثبت مرتب ہونے لگے ہیں، شجر کاری کی اس مہم کا نتیجہ یہ ہورہا ہے کہ شہر کے متعدد علاقوں میں درخت لگائے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:NCP Protest NCP in Malegaon غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف این سی پی کا انوکھا احتجاج

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جتنی تیزی سے آبادی بڑھی ہے، اتنی ہی تیزی سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہواہے۔ ماحول کو آلودہ کرکے ہونے والی ترقی ہمارے حق میں فائدہ مند نہیں ہوسکتی ہے۔ اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی لیے یہاں بچے، نوجوان، خواتین سب مل کر درخت لگانے کی مہم چلارہے ہیں۔ درخت لگاؤ درخت بچاؤ کی مہم اب تحریک میں بدل چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details