اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anjuman Islam Mumbai انجمن اسلام ممبئی کے پروجیکٹ، طالبات اور اساتذہ کی ستائش - انجمن اسلام ممبئی

قومی دار الحکومت دہلی میں ملک کی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت تیسری یوم تاسیس کے موقع پر پرگتی میدان میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم 2023 کی نمائش منعقد کی گئی تھی۔ Anjuman Islam Mumbai

انجمن اسلام ممبئی کے پروجیکٹ، طالبات اور اساتذہ کی ستائش
انجمن اسلام ممبئی کے پروجیکٹ، طالبات اور اساتذہ کی ستائش

By

Published : Jul 31, 2023, 6:51 AM IST

ممبئی: ملک کی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت تیسری یوم تاسیس کی مناسبت سے دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ اکھل بھارتیہ شکشا سماگم ۲۰۲۳ء کی نمائش میں انجمن اسلام کی طالبات نے ’’MAGLEV VERTICAL AXIS WIND TURBINE ‘‘ پروجیکٹ پیش کیا.جس کی وزیراعظم نریندر مودی نے ستائش کی اور انجمن اسلام سے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کیا۔

دراصل ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے مدنپورہ ناگپاڑہ کے انجمن سیف طیب جی گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کی طالبات اور اساتذہ پروجیکٹ کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔ انجمن اسلام کے رابطہ عامہ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے اسکول کے پروجیکٹ کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا اور اس کے علاوہ اسکول کی طالبہ شیخ اُم ہانی اور رشدیٰ انصاری سے اس کے بارے میں معلومات حاصل کی اور ان ستائش کی۔

واضح رہے کہ نیو ایجوکیشن پالیسی کے تحت دہلی کے پرگتی میدان میں منعقدہ اکھل بھارتیہ شکشا سماگم ۲۰۲۳ء کی نمائش میں انجمن اسلام سیف طیب جی گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بیلاسس روڈ کی طالبات نے ’’MAGLEV VERTICAL AXIS WIND TURBINE ‘‘ پروجیکٹ پیش کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر اعظم مودی نے اسکول کے پروجیکٹ کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔ انجمن اسلا م سیف طیب جی اُردو ہائی اسکول ’اٹل ٹینکرنگ لیبس ‘ مہم کے تحت اس پروجیکٹ کی تیاری پرگز شتہ ایک سال سے کام کررہی تھی۔ یہ پروجیکٹ سولار سسٹم سے متعلق ہے اور اسے دہلی کے پرگتی میدان پر منعقدہ پروگرام میں پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نئی تعلیمی پالیسی کے تحت مگدھ یونیورسٹی میں ہوگا داخلہ

مذکورہ اسکول کی پرنسپل شمع تاراپور والا کے مطابق ’ لرننگ لنکس فاؤنڈیشن اور سی جی آئی آئی ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹیڈ کے تعاون سے پروجیکٹ انچارج چھایا ماربٹے کی نگرانی میں ہمارے اسکول کی 9 ویں جماعت کی طالبہ اُم ہانی شیخ اور دسویں جماعت کی طالبہ رُشدیٰ انصاری نے یہ پروجیکٹ تیار کیا ہے جو نہایت کامیاب رہا اور اس نمائش کیلئے پورے ملک سے75 پروجیکٹوں کا اندراج کیا گیا تھا جن میں سے13 صوبوں کے ۲۵؍پرو جیکٹس کو منتخب کیاگیا۔ ان میں سے بھی مہاراشٹر سے ایک ہی پروجیکٹ کا انتخاب ہوا جو انجمن اسلام کا ہے۔ دونوں طالبات نے اسے خوشگوار تجربہ قرار دیا۔ لکی کمپائونڈ بائیکلہ میں رہائش پذیر اُم ہانی اور آگری پاڑہ میں رہائش پذیر رُشدیٰ انصاری پرمسرت ہیں۔ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہاکہ یہ ہمارے لئے اور پورے انجمن اسلام گروپ کے لئے قابل فخر لمحہ ہے کہ قومی سطح پر انجمن اسلام کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details