ممبئی: وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کچھ حجاب زیب تن کئے مسلم بچیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ ان بچیوں کے ذریعے بنائے گئے پروجیکٹ کو ملک کے وزیر اعظم نے نہ صرف دیکھا بلکہ اسے سراہا بھی۔ پروجیکٹ بنانے والی یہ طالبات ممبئی کے انجمن اسلام تعلیمی ادارے کی شاخ انجمن اسلام صاف طیب جی اسکول کی بچیاں ہیں جو اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ای ٹی وی بھارات اردو نے اس بارے میں انجمن اسلام کے چیئرمین ڈاکٹر ظہیر قاضی سے خاص بات چیت کی۔
ظہیر قاضی نے بات چیت میں بتایا کہ دہلی کے پرگتی میدان میں ایجوکیشن پالیسی کے تحت اٹل لیب نام کا یہ پروجیکٹ بنایا گیا۔ جس میں آغاز میں 2000 اسکول کو دیا گیا۔ ممبئی میں 10 سے زائد اسکول کو دیا گیا تھا۔ نیتی آیوگ نے سویڈن اسٹاک ہوم ٹیکنیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا تھا چونکہ سویڈن کے راجہ رانی آنے والے تھے اسلئے انجمن اسلام انتخاب کیا گیا۔