اورنگ آباد کو ولی سراج اور سکندر علی وجد کی زمین کہا جاتا ہے ، اس شہر سے نامور شاعر وادیب ابھرے لیکن موجودہ ادبی منظر نامہ کچھ دھندلا سا گیا ہے ، ایسا نہیں ہیکہ ادب پر کام نہیں ہورہا ہے لیکن محبان اردو کو مناسب پلیٹ فارم نہیں مل رہا ہے۔
اورنگ آباد کے نوجوان قلمکاروں نے انجمن اہل قلم تشکیل دی - ان کا مقصد نئے قلمکاروں کو متعارف کروانا ہے
اجارہ داری، گروہ بندی، اقربا پروری اور جی حضوری کے رجحان نے اردو دنیا کا شیرازہ بکھیر کررکھ دیا ہے اس حقیقت سے ہر کوئی واقف ہے لیکن ہر کوئی اپنی دنیا میں مگن ہے ایسے میں اورنگ آباد کے چند نوجوانوں نے اس رجحان کو ختم کرنے اور مثبت اقدار کی حوصلہ افزائی کا بِیڑہ اٹھایا ہے ، تاکہ اردو ادب کے نئے قلمکاروں سے متعارف کروایا جاسکے۔
![اورنگ آباد کے نوجوان قلمکاروں نے انجمن اہل قلم تشکیل دی اورنگ آباد کے نوجوان قلمکاروں نے انجمن اہل قلم تشکیل دی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6117973-129-6117973-1582033836999.jpg)
اورنگ آباد کے نوجوان قلمکاروں نے انجمن اہل قلم تشکیل دی
نئے قلمکاروں کو پہنچان نہیں مل رہی ہے اس خلا کو پرکرنے کے لیے اورنگ آباد کے نوجوان قلمکاروں نے انجمن اہل قلم تشکیل دی ہے ۔
اورنگ آباد کے نوجوان قلمکاروں نے انجمن اہل قلم تشکیل دی
اس انجمن کی خاص بات یہ ہیکہ اس کے تمام ارکان ریسرچ اسکالر اور تعلیمی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں، ان کا مقصد نئے قلمکاروں کو متعارف کروانا ہے گمنامی کے اندھیروں میں گم ادیبوں شاعروں اور اہل قلم کو ان کا حقیقی مقام دلانا ہے ساتھ ہی معاشرے میں مثبت قدروں کو پروان چڑھانا ہے ، یہ اپنے مقصد میں کتنے کامیاب ہونگے یہ کہنا تو دشوار ہے تاہم نوجوانوں کی پہل اچھی ہے ۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 6:33 PM IST