اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں آنگن واڑی کارکنان اپنے مختلف مطالبات منوانے کے لئے احتجاج شروع کر دی ہیں۔ ان کارکنان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ جیل بھرو تحریک شروع کریں گی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آنگن واڑی کارکنان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں صرف 10000 ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے، جس میں کچھ بھی نہیں ہوتا ہے، گھر کے رسوئی میں ہی لگنے والا گیس سلینڈر گیارہ سو کے زیادہ کے آرہا ہے۔ ساتھ ہی ان آنگن واڑی کارکنان کا کہنا ہے کہ انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن ملنی چاہیے کیونکہ یہ لوگ سارا دن ہر موسم میں اپنا کام کرتے ہیں۔ صبح سے لے کر شام تک یہ آنگن واڑی کارکنان کئی سارے سروے اور اپنے مختلف کام کرتی ہے، لیکن انہیں ہی کم تنخواہ دی جاتی ہے۔