ممبئی: اندھری ایسٹ گنداولی میں واقعمدرسہ رحمانیہ تعلیم القرآن و مسجد کے ٹرسٹی محمد احتشام نے کہا کہ پرانی مسجد بہت قدیم تھی اور بوسیدہ حالت میں تھی اب اگر اس کے عوض شاندار مسجد تعمیر کر کے ملی ہے تو اس پر اعتراض نہیں کرنا چاہیئے۔البتہ اگر تعمیراتی کاموں میں کوئی کمی رہ گئی ہو تو وہ بتائیں ہم بلڈر سے وہ بھی کروا کر لیں گے۔Andheri East Rahmania Taleemul Quran Masjid Construction Dispute
مدرسہ رحمانیہ تعلیم القرآن و مسجد کے ٹرسٹی نے بتایا کہ قدیم مسجد جھونپڑ پٹی میں تھی اس کی جگہ اگر ہائی وے ٹچ راستہ کے ساتھ شاندار پانچ منزلہ قانونی طور سے او سی کے ساتھ مسجد تعمیر ہو کر ملی ہے تو اس کی مخالفت نہیں کرنا چاہیئے۔نہ ہی اسے انا کا مسئلہ بنانا چاہیئے۔ ویسے ہی حالات خراب ہیں۔اس لئے جنہیں کوئی اعتراض ہے ۔وہ بیٹھ کر بات کر سکتے ہیں۔ مسجد میں لائٹ سے لے کر پانی کنکشن ،پنکھے وضو خانہ ،ٹوائلیٹ سب کچھ ساری سہولت کے ساتھ ملی ہے ۔اس لئے اس کی قدر کرنا چایئے۔ اسے مسئلہ بناکر کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی ہوگا۔