اردو

urdu

ETV Bharat / state

مولانا کلب صادق کے انتقال پر ممبئی میں بھی غم کا ماحول - وہ جو بات کہتے تھے وہ ٹھوس اور حقیقت ہوا کرتی تھیں

فرقہ وارانہ اتحاد کے علمبردار، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق نائب صدر عالمی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین ڈاکٹر سید کلب صادق کے انتقال پر ممبئی میں بھی رنج و غم کا ماحول ہے۔

an atmosphere of grief in mumbai on the demise of maulana kalbe sadiq
مولانا کلب صادق کے انتقال پر ممبئی میں بھی غم کا ماحول

By

Published : Nov 25, 2020, 6:03 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے مولانا کلب صادق کا پرانا تعلق تھا۔ وہ کئی موقع پر ممبئی میں عوام کے ساتھ رہے، خاص کر اس موقع پر جب مسلم پرسنل لاء کے اجلاس ہوتے تھے تو مولانا ہمیشہ پیش پیش رہے۔

مولانا کلب صادق کے انتقال پر ممبئی میں بھی غم کا ماحول

مجلس کے ترجمان مولانا لقمان ندوی نے کہا کہ مولانا نے کئی لوگوں کی کفالت کی، خاص کر بیواؤں اور یتیموں کی۔ تعلیم کے میدان میں انہوں نے نمایا کردار ادا کیا ہے۔

اسلامک اسکالر معید پھولپوری نے کہا کہ مولانا کلب صادق صاحب کے انتقال پر میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ملک میں موجود تمام مذاہب، فرقہ کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر کھڑا کر دیا۔ یہی نہیں، انہوں نے بابری مسجد کو لیکر بہت اہم رول ادا کیا تھا۔ انہوں نے تا حیات شیعہ سنی اتحاد کو لیکر ہمیشہ کام کرتے رہے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ شیعہ عالم دین ڈاکٹر سید کلب صادق کے انتقال پر ممبئی میں بھی رنج و غم کا ماحول ہے

یہ بھی پڑھیں: ممبئی 26/11 حملے کی متاثرہ شیتل یادو کی کہانی

ہدی ٹائمز رسالہ کے ایڈیٹر مستقیم مکی نے کہا کہ کلب صادق صاحب اصول اور مزاج کے سخت تھے۔ انہوں نے مسلمانوں میں اتحاد کو لیکر ملک میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ مسلمانوں کے بیچ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو لیکر ہمیشہ کوشاں تھے۔ وہ جو بات کہتے تھے وہ ٹھوس اور حقیقت ہوا کرتی تھیں۔

شیعہ علماء بورڈ کے سربراہ مولانا محمد اسلم رضوی نے کہا کہ کلب صادق صاحب کی رحلت کو لیکر پوری دنیا میں سوگ کا ماحول ہے۔ وہ کسی ایک قوم، ایک علاقے یا کسی ایک طبقے کے لیے مختص نہیں تھے۔ وہ خدمت خلق کرنے والے مخلص مذہبی رہنما تھے جن کی کمی اب کوئی پوری نہیں کر سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details