ممبئی میونسپل کارپوریشن نے امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی کورونا وائرس رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کے بنگلہ 'جلسہ' کو کنٹینمینٹ زون قرار دیتے ہوئے سیل کر دیا ہے۔
اس کے بعد آج ممبئی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے بنگلے میں داخل ہو کر سینیٹائزیشن کا کام شروع کر دیا ہے۔
امیتابھ بچن کو گزشتہ کچھ دنوں سے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ ان کی کورونا وائرس کی جانچ کی گئی جس میں ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بیٹے ابھیشیک کی کورونا رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔
حالانکہ امیتابھ بچن کی اہلیہ اور معروف اداکارہ جیا بچن، بہو ایشوریہ رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔