اردو

urdu

ETV Bharat / state

امت شاہ کا اپوزیشن کو مہاراشٹر میں حکومت بنانے کا چیلنج - مہاراشٹر

مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کرنے کو آئین کے مطابق قرار دیتے ہوئے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا دفاع کیا اور اپوزیشن کو چھ مہینے کے اندر اکثریت حاصل کرکے حکومت بنانے کا دعوی پیش کرنے کاچیلنج کیا۔

امت شاہ

By

Published : Nov 13, 2019, 10:43 PM IST

شاہ نے بدھ کو مہاراشٹر کی سیاسی اتھل پتھل پر پہلی بار خاموشی توڑتے ہوئے کہا، "مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کرنے کی ضرورت اس لیے بھی پڑی کہیں اپوزیشن یہ الزام نہ لگائے کہ گورنر بی جے پی کی عارضی حکومت کو چلا رہے ہیں۔ ابھی سب کے پاس چھ مہینے کا وقت ہے اگر کسی کے پاس اکثریت ہے تو گورنر سے مل لے۔

شاہ نے مسٹر کوشیاری کا دفاع کرتے ہوئے ٹویٹر پر بتایا کہ "ایک آئینی عہدہ (گورنر) کو اس طرح سیاست میں گھسیٹنا بدقسمتی کی بات ہے۔ مہاراشٹر میں گورنر جی نے سب کو پورا وقت دیا۔ تقریبا 18 دن کا وقت دیا گیا پر کوئی بھی اکثریت ثابت نہیں کر پایا۔ "

واضح رہے کہ مسٹر کوشیاری کی سفارش پر مہاراشٹر میں منگل کو چھ مہینے کے لئے صدر راج نافذ کر دیا گیا۔ اس دوران اسمبلی معطل رہے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا، "گورنر جی کی طرف دعوت تب دی گئی جب نو نومبر کو اسمبلی کی معیاد ختم ہو گئی۔ آج بھی اگر کسی کے پاس اکثریت ہے تو وہ گورنر سے مل کر دعوی کر سکتا ہے۔ "

ABOUT THE AUTHOR

...view details