ممبئی: شیوسینا کے لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں وزیراعلیٰ بنوں گا۔ میں نے ورشا بنگلہ چھوڑ دیا ہے لیکن لڑائی جاری رہے گی۔ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے اقتدار کی لالچ نہیں ہے۔' Maharashtra Political Crisis
Maharashtra Political Crisis: میں نے ورشا بنگلہ چھوڑا ہے لیکن لڑائی جاری رہے گی: ادھو ٹھاکرے - مہاراشٹر نیوز
مہاراشٹر کی سیاست میں رسہ کشی جاری ہے۔ وہیں شیوسینا سربراہ و ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ میں نے ورشا بنگلہ چھوڑا ہے لیکن لڑائی جاری رہے گی۔ Uddhav Thackeray says left Varsha not the fight
انہوں نے مزید کہا کہ ''جو کہتے تھے ہم مر جائیں گے لیکن شیوسینا نہیں چھوڑیں گے، آج بھاگ گئے۔ باغی ایم ایل اے شیو سینا کو توڑنا چاہتے ہیں۔ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ بالا صاحب اور شیوسینا کا نام لیے بغیر عوام کے درمیان جائیں۔'' واضح رہے کہ ممبئی میں شیوسینا کارکنان باغی اراکین اسمبلی کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہیں شیوسینا کارکنان کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Political Crisis: ایکناتھ شندے کی بغاوت سے ممبئی میں تشدد کا خطرہ، ریاست بھر میں سیکورٹی سخت