گھاٹی اسپتال میں ایمبولنس ڈرائیوروں کی ہڑتال۔ اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال گھاٹی اسپتال میں ایمبیولنس ڈرائیوروں کے خلاف آر ٹی او نے کاروائی انجام دینے پر ایمبیولنس ڈرائیوروں نے ہنگامہ برپا کر دیا۔احتجاج کرتے ہوئے ہستپال کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
نیز ایمبولنس کے علیحدہ جگہ فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مظاہرہ بھی کیا۔ لاش لے جانے سے ایمبولنس ڈرائیوروں کی مخالفت کے سبب پوسٹ مارٹم کے بعد دو گھنٹہ بعد لاش سرکاری ینس کے ذریعے رشتہ داروں کے ہمراہ گھن ساونگی روانہ کی گئی سچن چوہان نامی میز دور کی چھٹے منزلہ سے گر کر موت واقع ہوگئی تھی۔
اسے بغرض علاج گھائی اسپتال میں لے جایا گیا تھا۔ بعد ازیں بدھ کی دو پہر ڈیڑھ بجے پوسٹ مارٹم کی کاروائی عمل میں آیا۔ لیکن اس سے قبل ہی آر ٹی او نے ایمبولنس کے خلاف کاروائی کی جس سے ناراض ایمبولنس ڈرائیوروں نے مذکورہ لاش لے جانے سے انکار کر دیا۔ نیز جس کسی نے اس لاش کو لے جانے کے لئے پیش کی اس کی مخالفت بھی کی گئی اس ضمن میں اسپتال کے ڈین ڈاکٹر سنجئے راٹھوڑ نے بتایا کہ ایمبولنس کے لئے گھاٹی اسپتال میں پارکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وارڈ کے انتہائی قریب لا کر ڈرائیور ایمبولنس کھڑی کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Aurangabad Rename Case سرکاری دفاتر میں اورنگ اباد کا نام تبدیل نہ کیا جائے۔ ضلع کلکٹر
اس ضمن میں آر ٹی او نے ان کے خلاف کاروائی انجام دی ہے اس دوران گھاٹی انتظامیہ کی جانب سے ڈرائیوروں کو گھاٹی اسپتال کے میدان میں پارکنگ کے نظام پر ایمبولنس کھڑی کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ٹوکن سسٹم کے لحاظ سے ایمبولنس کھڑی کرنا لازمی ہے لیکن گھاٹی اسپتال کے داخلی دروازہ کے قریب انتہائی اندرونی حصہ میں ایمبولنس کھڑی کی جارہی ہے ۔اس لحاظ سے آر ٹی او محکمہ نے ایمبولنس ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی آئندہ اصول شکنی پر سخت کاروائی کا انتباہ ڈین ڈاکٹر راٹھوڑ نے دیا ہے۔