اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد سے 1100 عازمین حج نے درخواست دی - مہاراشٹر کے اورنگ آباد

Azmeen Haj Submitted Hajj Application Form اورنگ آباد ضلع میں اب تک 1100 خواہش مند عازمین حج نے اپنی حج کو جانے کی درخواستے جمع کی ہے، ساتھ ہی خدمت حجاج کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ حج کی درخواست بھرنے کی آخری تاریخ 15 جنوری ہے۔ خواہش مند افراد اور صاحب حیثیت نے جلد سے جلد اپنے سارے دستاویزات لکر شہر میں واقع دفتر میں حج کا فارم بھرنا چاہیے۔

اورنگ آباد سے 1100 عازمین حج نے درخواست دی
اورنگ آباد سے 1100 عازمین حج نے درخواست دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 12, 2024, 5:30 PM IST

اورنگ آباد سے 1100 عازمین حج نے درخواست دی

اورنگ آباد:ملک کی دوسری ریاستوں کی مہاراشٹر کے اورنگ آباد سمیت تمام اضلاع میں سفر حج 2024 کے لئےدرخواست فارم جما کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 15 جنوری درخواست دہی کی آخری تاریخ مقرر ہے۔

خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد کے صدر الحاج مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک خدمات حجاج کمیٹی کے آفس پٹیل آرکیڈ جونا بازار سے 1100 عازمین حج کی آن لائن درخواستیں حج کمیٹی آف انڈیا کو بھجوائی جا چکی ہیں۔

مولانا نسیم الدین مفتاحی نے خواہشمند عازمین سے اپیل کی کہ جو حج کو جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ درخواست دہی میں عجلت کریں۔ خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد کے دفتر پر آن لائن فارم بھرنے کے لئے آتے وقت عازمین اپنے ساتھ 31 جنوری 2025 تک کا ویلیڈ یاسپورٹ، پاسپورٹ سائز کے دو کلر فوٹو جس کا بیگ راؤنڈ وائٹ ہو ، بلڈ گروپ کی رپورٹ ، ساتھ میں جانے والے کسی ایک فرد کی بینک اکاؤنٹ کی پاس بک یا کینسل چیک، پین کارڈ، وارث یعنی نامینی کا نام اور اس کا موبائل نمبر ، کویڈ ویکسینیشن کے دونوں سٹریفکیٹ، موبائل نمبر ، اوٹی پی کے لئے کسی ایک کے پاس فون پے یا آن لائن پے مینٹ کے لئے اوٹی پی والا اینڈرائیڈ فون ساتھ میں رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ائمہ مساجد جمعیت علماء کا تصدیق نامہ دیکھ کرہی چندے کی اجازت دیں: مولانا آصف شعبان

انہوں نے کہاکہ حاملہ خواتین فارم نہیں بھر سکتیں۔ فارم بھرنے کے لئے ایک گروپ کے لئے صرف ایک شخص مذکورہ ضروری کا غذات لے کر آئیں، ساتھ میں خواتین اور بچوں کو نہ لائیں۔ مولانا نسیم الدین مفتاہی نے کہا ہے کہ عمرہ اور حج الگ الگ ہے لیکِن کئی سارے لوگوں کو حج اور عمرہ کے بارے میں نہیں پتا، حج زندگی میں ایک بار کرنا فرض ہے اور عمرہ نفیل ہوتا ہے، اسی لیے انسان کو اپنی زندگی میں ایک بار حج کرنا ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details