انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس اوراس کی اتحادی پارٹیوں کے حق میں زبردست لہر ہے، جس کا اثر ان پانچ اضلاع میں ابھی سے نظر آنے لگا ہے۔
ان پانچوں اضلاع میں ہماری اتحادی پارٹیوں کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی تباہی کا اثر ریاست مہاراشٹر میں بھی بڑے پیمانے پر ہوا ہے اور یہ اضلاع بھی سے محفوظ نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی ان اضلاع سے ہمیں عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہوئی تھی۔ اس لئے یہ بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ ان ضلع پریشد کے انتخابات میں ہمارے اتحادی پارٹیوں کے امیدوار ہی کامیاب ہوں گے۔
ضلع پریشد انتخابات میں اتحاد ہی کامیاب ہوگا: کانگریس صد ر - ضلع پریشد انتخابات
ریاست مہاراشٹر میں ہونے والے پانچ ضلع پریشد کے انتخابات میں اتحاد ہی کامیاب ہوگا۔ اس یقین کا اظہار مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نیز ریاست کے وزیربرائے محصول بالاصاحب تھورات نے کیا ہے۔
بالاصاحب تھورات نے کہا کہ ریاست کی عوام میں بی جے پی کے تئیں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے، گزشتہ پانچ سالوں میں بی جے پی کے لیڈران نے صرف اورصرف انتخابات جیتنے کی کوشش میں ہی صرف کئے جبکہ عوام کے مسائل نہایت شدت کے ساتھ ان کے سامنے اٹھائے جاتے رہے۔
سابقہ حکومت نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی سمت کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے ریاست کی عوام میں بی جے پی کوذرا بھی پسند نہیں کررہی ہے۔ اس موقع پر بالاصاحب تھورات نے یہ بھی کہا کہ ان ضلع پریشد انتخابات میں دیگر ہم خیال پارٹیوں سے اتحاد کرنے کا پورا اختیار مقامی عہدیداروں کو دیا گیا ہے۔ جن مقامات پر ضرورت محسوس ہوئی وہاں شیوسینا کو بھی ساتھ میں لیا جائے گا۔