اردو

urdu

ETV Bharat / state

پی ایم کیئر فنڈ کے وینٹی لیٹر کی فراہمی میں  بندر بانٹ کا الزام - پی ایم کیئر فنڈ سے فراہم کردہ وینٹی لیٹر

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں عوامی نمائندوں کی ملاقات سرکاری حکام سے ہوئی جس میں عوامی نمائندوں نے الزام عائد کیا کہ پی ایم کیئر فنڈ کے وینٹی لیٹر کی فراہمی میں بندر بانٹ ہوئی ہے.

پی ایم کیئر فنڈ کے وینٹی لیٹر کی فراہمی میں  بندر بانٹ کا الزام
پی ایم کیئر فنڈ کے وینٹی لیٹر کی فراہمی میں  بندر بانٹ کا الزام

By

Published : Sep 8, 2020, 7:36 AM IST

پی ایم کیئر فنڈ سے فراہم کردہ وینٹی لیٹر ہرتعلقہ کو فراہم کیے گئے ہیں، لیکن وہاں ڈاکٹروں کے نہیں ہونے کی وجہ سے وینٹی لیٹر دھول کھا رہی ہے۔ جبکہ اورنگ آباد شہر کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹر کی کمی سے اموات ہو رہی ہیں۔ اس طرح کا سنسنی خیز الزام اورنگ آباد کے دو رکن پارلیمان نے لگایا ہے اور مطالبہ کیا کہ تعلقہ جات کو فراہم کردہ وینٹی لیٹر فوری طور پر شہر کے اسپتالوں میں منتقیل کیے جائیں، ارکان پارلیمان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ انھوں نے ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں اٹھایا ہے۔

پی ایم کیئر فنڈ کے وینٹی لیٹر کی فراہمی میں بندر بانٹ کا الزام

رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ گنگا پور تعلقہ میں دس وینٹی لیٹر دیئے گئے جن میں سے چار کا استعمال ہو رہا ہے، کنڑ تعلقہ میں دس کے دس وینٹی لیٹر یوں ہی بیکار پڑے ہیں ان کا کوئی استعمال نہیں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی:' مسلم اکثریتی علاقوں کو ازسر نو تعمیر کرایا جائے'

وہیں ویجاپور میں 19 وینٹی لیٹر دیئے گئے ہیں، جن میں سے صرف پانچ کو استعمال میں لیا گیا ہے۔ رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے پی ایم کیئر فنڈ میں جاری ان دھاندلیوں کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے کہا کہ پی ایم کیئر فنڈ کے تحت ہر تعلقے میں جہاں جہاں اسپتال ہیں وہاں وینٹی لیٹر دیئے گئے ہیں، لیکن وہاں ڈاکٹرز نہیں ہیں اس لیے وینٹی لیٹر استعمال ہی نہیں ہو رہے ہیں اس لیے 'ہم نے ان خالی پڑے وینٹی لیٹرس کو فوری اورنگ آباد کے سرکاری اسپتالوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details