اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں امن و امان کی تمام تیاریاں مکمل - بابری ایودھیا کیس

بابری ایودھیا کیس کے متوقع فیصلے کے پیش نظر شہر اورنگ آباد دیہی پولیس نے امن و امان کی برقرار رکھنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

موکشدا پاٹل، پولیس سپریٹنڈنٹ، اورنگ آباد

By

Published : Nov 8, 2019, 7:45 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں پولیس کی اضافی فورس کو طلب کیا گیا اور سائبر سیل باریکی سے سوشل میڈیا اور افواہوں پر توجہ دے رہا ہے۔

اورنگ آباد میں امن و امان کی تمام تیاریاں مکمل

پولیس سپریٹنڈنٹ (ایس پی) موکشدا پاٹل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فیصلے کے حق میں یا مخالفت میں کسی کو جشن یا احتجاج منانے کی اجازت نہیں ہے، کیوں کہ ضلع کے امن وامان کی برقراری پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اس لیے تمام باریکیوں پر نظر رکھی رکھ رہی ہے۔

ایس پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر دھیان دینے کے بجائے پولیس کا تعاون کریں تاکہ حالات خراب نہ ہونے پائیں، پولیس نے سوشل میڈیا اور اخبارات کے ذمہ داروں سے بھی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details