اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: تمام مذاہب کی عبادت گاہیں کھول دی جانی چاہیے: جامع مسجد ٹرسٹ

ممبئی کی جامع مسجد انتظامیہ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اب تمام عبادت گاہیں کھول دی جائے۔ اس تعلق سے جامع مسجد نے حکومت کو خط بھی بھیجا ہے۔

تمام عبادت گاہیں
تمام عبادت گاہیں

By

Published : Sep 7, 2021, 7:51 PM IST

Updated : Sep 7, 2021, 8:00 PM IST

ریاست کی تمام عبادت گاہوں کو کھولنے کے مطالبے پر جامع مسجد کے چیئرمین شعیب خطیب نے واضح کیا کہ صرف مساجد نہیں بلکہ ہر مذہب کی عبادت گاہیں کھولنے کا مطالبہ حکومت سے کیا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران چیئرمین شعیب خطیب نے کہا کہ 'حکومت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا گیا ہے کہ مساجد سمیت دوسری عبادت گاہیں عوام کے لیے کھول دی جائیں۔ اس دوران کووڈ قوانین پر اسی طرح سے عمل کیا جائے گا جیسے پہلے کیا جارہا تھا۔

تمام عبادت گاہیں کھولنے کا مطالبہ

شعیب خطیب نے کہا کہ ہر جگہ حکومت نے راحت دی ہے تو پھر عبادت گاہوں کو اس سے دور کیوں رکھا گیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ حکومت نے لاک ڈاؤن کو اَن لاک میں تبدیل کردیا ہے۔ ہر شعبہ سمیت تعلیمی اداروں کو بھی رعایت دی گئی ہے تو عبادت گاہوں کو اس سے اب تک کیوں محروم رکھا گیا ہے؟

شعیب خطیب نے مزید کہا کہ 'ممبئی کے بازار اور سیاحی مقامات بھی اَن لاک میں تبدیل کئے جاچکے ہیں اور ان مقامات پر کافی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت ہورہی ہے اس لیے اب مذہبی مقامات کو بھی کھول دینا چاہیے۔

Last Updated : Sep 7, 2021, 8:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details