ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں شہر کا نام تبدیل کئے جانے کے خلاف 12 جولائی کو کُل جماعتی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اورنگ آباد ایکشن کمیٹی Aurangabad Action Committee کی قیادت میں یہ عوامی ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی میں تمام شہریان سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ Renaming of Aurangabad City
اورنگ آباد کا نام تبدیل کیے جانے کے خلاف 12 جولائی کو کُل اجماعتی ریلی اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل Aurangabad MP Syed Imtiaz Jaleel نے شہر کا نام تبدیل کئے جانے کے خلاف کہا کہ ممبئی میں بیٹھے لیڈران نے اورنگ آباد کی عوام پر تبدیلی نام کا فیصلہ تھوپا ہے۔ اس معاملے میں فیصلے کا اختیار شہر کی عوام کو ملنا چاہئے۔ ایم پی امتیاز جلیل نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کئے جانے کے معاملے پر شرد پوار کے بیان کو گمراہ کن قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پارٹی کی ساکھ بچانے کے لیے شرد پوار نے ایسا کیا ہے۔
انہوں نے عوامی رائے شماری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی فیصلہ جو بھی ہوگا، اسے قبول کیا جائےگا، شہر کا نام تبدیل کئے جانے کے خلاف 12 جولائی کو ایک ریلی نکالی جارہی ہے، یہ ریلی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی قیادت میں بھڑکل گیٹ سے نکلے گی اور عام خاص میدان پہنچے گی، عام خاص میں ایک جلسہ ہوگا اور ایکشن کمیٹی کا نمائندہ وفد ڈیویژنل کمشنر سے ملاقات کرےگا۔ ایم پی امتیاز جلیل نے اورنگ آباد کے تمام شہریان سے اس ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ Renaming of Aurangabad City
یہ بھی پڑھیں: Aurangabad Name Change Row: اورنگ آباد نام کی تبدیلی معاملے پر کوئی مشورہ نہیں کیا گیا، شرد پوار
اورنگ آباد سے ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے نے شرد پوار سے اپیل کی کہ اگر وہ واقعی اورنگ آباد سے محبت کرتے ہیں تو تبدیلی نام مخالف ریلی میں شرکت کریں۔ واضح رہے این سی پی سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں اورنگ آباد کا نام تبدیل کئے جانے کے تعلق سے کہا کہ این سی پی سے اس تعلق سے کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا تھا۔ Renaming of Aurangabad City