ممبئی: سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ لاؤڈاسپیکر تنازع پر وزارت داخلہ کی کل جماعتی میٹنگ میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے بتایا ہے کہ لاؤڈاسپیکر سے متعلق گائڈ لائن مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس لیے وہ گائڈ لائن تیار کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں نظم و نسق اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے سخت احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں Member Assembly Rais Shaikh on Loudspeacker۔
آل پارٹی اجلاس میں موجود سیاسی رہنما ۔۔۔ رئیس شیخ نے کہا کہ چونکہ سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی عمرہ پر ہیں۔ اس لیے ان کی جانب سے ایس پی نے مطالبہ کیا کہ راج ٹھاکرے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انہیں جیل بھیجا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے والوں پر مکوکا جیسے سخت قانون کا اطلاق کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار نے ریاست میں امن وامان کی بحالی اور فرقہ پرستوں سے مقابلہ کے لیے آل پارٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس میں سماجوادی پارٹی بھی شریک تھی۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے اپنے موقف سے واضح کیا اور کہا کہ لاؤڈاسپیکر اور ہنومان چالیسا کو لے کر جو ماحول خراب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے، وہ ناقابل برداشت ہے۔ اس لیے ایسے عناصر اور فرقہ پرستوں کے خلاف کاروائی ضروری ہے۔ اگر کوئی قانون شکنی کرتا ہے تو اس پر مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ لاؤڈاسپیکر پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اس لیے لاؤڈاسپیکر کا معمول کے مطابق استعمال جاری رہے گا لیکن مسجدوں کو اس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل لازمی ہے۔ اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی لیکن نئی گائڈ لائن جاری نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رات 10 بجے سے صبح 6 تک لاؤڈپواسپیکر پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔