پروگرام میں ملک کی کئی سرکردہ شخصیات اور علماکرام نے بھی شرکت کی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'این آر سی، ماب لنچنگ، یو اے پی اے اور نفرت کی سیاست سے ملک کو نقصان ہوگا۔ ملک میں جمہوری اقدار کا تحفظ صرف مسلمانوں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ تمام لوگوں کو متحد ہو کر ملک کو بچانا ہوگا۔'
اس موقعے پر علما کرام نے کہا کہ 'این آر سی اور ماب لنچنگ جیسے واقعات ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ساتھ ہی مسلمانوں کو اس بات کی تلقین کی گئی کہ اپنے تحفظ کے لیے دستوری حقوق کا استعمال کریں۔'
علما کرام نے ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکومت سے کہا گیا کہ 'اقلیتوں کے بنیادی حقوق صلب کرنے کی پالیسی سے وہ باز آجائے، ساتھ ہی مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ نکاح، طلاق اور وراثت کے معاملات میں دارالقضاء و شرعی پنچایتوں سے رجوع کریں، اجلاس میں کشمیر کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا فوری کشمیر سے بندشوں کو ختم کیا جائے اور بنیادی حقوق کو بحال کیا جائے۔'