اردو

urdu

ETV Bharat / state

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف آل انڈیا علما بورڈ بھی میدان میں - آل انڈیا علما بورڈ

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کے خلاف آل انڈیا علما بورڈ بھی میدان میں کود پڑا ہے۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف آل انڈیا علما بورڈ
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف آل انڈیا علما بورڈ

By

Published : Jan 3, 2020, 11:38 PM IST

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں آل انڈیا علما بورڈ کی جانب سے ڈاکٹر امبیڈکر ریسرچ سینٹر میں ایک مشاورتی اجلاس کیا گیا۔

اس اجلاس میں شہر کے چنندہ نامور افراد نے شرکت کی اور اس موقع پر این آر سی کو لے کر مختلف تجاویزات پیش کی گئیں۔

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف آل انڈیا علما بورڈ

علما بورڈ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جلسے جلوس اور مظاہروں کے علاوہ اپنی بات حکومت تک موثر انداز میں پہنچانے کا کام علما بورڈ کے ذمہ داران کریں گے۔

اس تعلق سے ریاستی اور مرکزی حکومت سے نمائندگی کی جائے گی اور ملک کے باشندوں کی آواز کو حکومت تک پہنچایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details