اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پچھلے دو دن سے باگیشور دھام کے دھیریندر شاستری کا پروگرام ریلوے اسٹیشن روڈ پر چل رہا ہے۔ دھیریندر شاستری کا دربار بڑی دھوم دھام سے جاری ہےجس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ حصہ لے رہے ہیں۔ اسی درمیان اندھے عقائد کے خلاف کام کرنے والی سمیتی یعنی آل انڈیا توہم پرستی مٹاؤ کمیٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی،۔
معروف کتھا کار دھیریندر شاستری کو 30 لاکھ روپیوں کا چیلنج دیا گیا۔ کمیٹی ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ آپ کے پاس غیبی یعنی چمتکاری طاقتیں ہیں تو ان کا مشاہدہ کروائیں، اور انہیں ثابت کریں اور مسکرہ سمیتی کے سوالوں کے جواب دیں۔ تو ہم پرستی کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ بھاگیشور دھام کے دھیریندر شاستری اگر غیب کا علم رکھتے ہیں تو صرف ہمیں 10 لوگوں کے نام ان کے ادھار کارڈ کا نمبر اور انکی عمر بتائے، اگر دس میں سے صرف دو لوگوں کا بھی دھیریندر شاستری نام ادھار کارڈ نمبر اور عمر بتاتے ہیں تو ان کو ہم مان لیں گے اور اپنا سر ان کے قدموں میں رکھ دیں گے۔