گزشتہ روز آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سیکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کنوینر، مولانا سید اطہر اور مولانا مہدی حسن نے آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی اصلاح معاشرہ کمیٹی ان دنوں نکاح کو آسان بنانے اور بیجا رسوم و رواج کو مٹانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔
اس مقصد سے گزشتہ دنوں مہاراشٹر، گجرات، تلنگانہ اور مدھیہ پردیش کے علماء و ائمہ کرام اور سرکردہ افراد کی مشاورتی نشستیں ہوچکی ہیں جن میں دس روزہ سادہ اور مسنون نکاح مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس مہم کے سلسلے میں سہ روزہ آن لائن کانفرنس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس تین روزہ کانفرنس کے تحت 6 نشستیں ہوں گی۔
اس تعلق سے مفتی حسنین محفوظ رحمانی نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پہلی نشست 20 مارچ کو دس بجے شروع ہوگی جس کی صدارت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی (ناظم اعلیٰ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو و صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کریں گے۔
حضرت مولانا سعید الرحمان اعظمی ندوی (مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا فضل الرحیم مجددی (سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آغا (صدر کل ہند مجلس شیعہ علماء و ذاکرین) خطاب کریں گے۔
جبکہ دوسری نشست 20 مارچ کو 8.30 بجے شب ہوگی جس کی صدارت حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی (جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کریں گے۔ اس نشست سے حضرت مولانا عبید اللہ خان اعظمی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا ڈاکٹر سعود عالم قاسمی (سابق صدر شعبہ دینیات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، حضرت مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی (بانی خانقاہ فیض اولیاء ترکیسر گجرات) خطاب کریں گے۔
تیسری نشست21 مارچ کو دس بجے دن میں ہوگی جس کی صدارت حضرت مولانا عبداللہ مغیثی (صدر آل انڈیا ملی کونسل ورکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) کریں گے۔ اس نشست سے حضرت مولانا مفتی محمود بارڈولی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا سلمان بجنوری نقشبندی (استاذ حدیث و مدیر ماہنامہ دارالعلوم دیوبند)، حضرت مولانا مفتی محمد احسان قاسمی (استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند) اور مولانا ڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی (استاذ حدیث معہد تعلیم الاسلام، شکاگو امریکہ) خطاب کریں گے۔
چوتھی نشست21 مارچ کو 8.30 بجے شب زیر سرپرستی حضرت مولانا سید اطہر علی اشرفی (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) ہوگی۔ حضرت مولانا صغیر احمد رشادی (امیر شریعت کرناٹک) صدارت کریں گے۔ اس نشست سے حضرت مولانا خالد رشید فرنگی محلی (رکن مجلس عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا محمد الیاس ندوی بھٹکلی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا ابو طالب رحمانی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)، حضرت مولانا علی اصغر حیدری (معروف شیعہ خطیب ممبئی) خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں:
پانچویں نشست برائے خواتین 22 مارچ کو 10بجے دن زیر صدارت ڈاکٹر اسماء زہراء (کنوینر ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) ہوگی جس میں افروز فاطمہ جعفری (پٹنہ)، ڈاکٹر عرشین خان (دھولیہ)، منیرہ گیگانی (ممبئی)، ڈاکٹر عطیہ صاحبہ (دہلی)، فاطمہ مظفر (چینئی)، نگہت خان (لکھنو)، یاسمین عنبر(مہاراشٹر)، ڈاکٹر ثمرہ سلطانہ (راجستھان)، صالحہ رضوان (بھوپال)، سمیہ نعمانی (مہاراشٹر)، نیلم غزالہ (کلکتہ) خطاب کریں گی۔