اردو

urdu

ETV Bharat / state

All India Muslim OBC Organisation مراٹھاؤں کو او بی سی زمرے میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ

آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے صدر شبیر انصاری کا کہنا ہے کہ 'مراٹھا سماج کو او بی سی میں شامل نہ کیا جائے۔ اگر شامل کرنا ہی ہے تو پہلے مرکزی حکومت بل میں امینڈمنٹ کرے اور مراٹھوں کو الگ سے ریزرویشن دے۔'

مراٹھاؤں کو او بی سی کے 27 فیصد میں ریزرویشن نہ دے۔ آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے صدر شبیر انصاری
مراٹھاؤں کو او بی سی کے 27 فیصد میں ریزرویشن نہ دے۔ آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے صدر شبیر انصاری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 12:19 PM IST

مراٹھاؤں کو او بی سی کے 27 فیصد میں ریزرویشن نہ دے۔ آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے صدر شبیر انصاری

اورنگ آباد:آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے صدر شبیر انصاری کا کہنا ہے کہ دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کے ریزرویشن کے لیے جو آوازیں اُٹھ رہی ہیں، وہ پوری طرح غلط ہیں۔ او بی سی کو جس طرح سے انصاف ملنا چاہیے تھا، وہ انصاف نہیں مل پا رہا ہے۔ ابھی انہیں 27 فیصد ہی ریزرویشن دیا جا رہا ہے جو بہت کم ہے۔

اس میں بھی کئی سارے سماج ریزرویشن کے لیے جڑنا چاہ رہے ہیں۔ شبیر انصاری کا کہنا ہے کہ اگر مراٹھی برادری او بی سی میں ریزرویشن چاہتی ہے تو ہمارا ان سے کوئی قسم کا اختلاف نہیں ہے، لیکن پہلے ہی او بی سی سماج کو کم ریزرویشن ملا رہا ہے۔ اگر مراٹھوں کو او بی سی میں ریزرویشن چاہیے تو وہ مرکزی حکومت سے گزارش کریں کہ قانون میں ترمیم کر کے مراٹھوں کو الگ سے ریزرویشن دے۔

شبیر انصاری کا کہنا ہے کہ مراٹھا سماج کے لوگ او بی سی میں ہی ریزرویشن مانگ رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مراٹھا برادی کو ریزرویشن دیں۔ اسی لیے پوری ریاست میں او بی سی سماج کی الگ الگ تنظیمیں مراٹھا ریزرویشن کے خلاف آوازیں اُٹھا رہی ہیں کہ مراٹھوں کو او بی سی میں ریزرویشن نہ دیا جائے۔ اگر حکومت مراٹھوں کو او بی سی میں ریزرویشن دیتی ہے تو آنے والے وقت میں پوری ریاست میں او بی سی تنظیموں کی جانب سے زوردار احتجاج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Khidmat Hujjaj Committee اورنگ آباد میں ایک اور خدمت حجاج کمیٹی کی تشکیل

ان کا کہنا ہے کہ مراٹھوں کو اگر حکومت کی جانب سے قانون میں ترمیم کر کے علیٰحدہ ریزرویشن دیا جاتا ہے تو انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہے،۔ اگر او بی سی کو مل رہے ریزرویشن میں سے ہی مراٹھاؤں کو ریزرویشن دیا جاتا ہے تو او بی سی سماج کبھی برداشت نہیں کرے گا اور راستے پر اتر کر احتجاج کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details