اردو

urdu

ETV Bharat / state

آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کا سالانہ اجلاس - اجناس کی تقسیم اور طبی سہولیات

آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کے صدر اقبال میمن نے کہا کہ مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لیے قابل ستائش خدمات انجام دی ۔

All india memon federation annual meeting in haj house mumbai
آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن کا سالانہ اجلاس

By

Published : Nov 29, 2020, 4:05 PM IST

فیڈریشن کے سالانہ اجلاس میں صدر اقبال میمن نے کہا کہ مسلم میمن جماعت نے میمن ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کی فلاح وبہبود کے لیے قابل ستائش خدمات انجام دی ہے اور حالیہ وبائی دور میں بھی آل انڈیا میمن جماعت فیڈریشن نے بلامذہب وملت اور فرقے پر کسی کی بھی بھر پور مدد کی گئی اور اس عرصہ میں اجناس کی تقسیم اور طبی سہولیات فراہم کرانے کے لیے خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

مستقبل کے منصوبوں سے مطلع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے تحت نوجوانوں اور خواتین کو مزید سرگرم کرنا ہے۔تاکہ قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جاسکے۔

اقبال میمن نے حج ہاؤس میں منعقد کیے گئے اجلاس سے مزید خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ہمیشہ حوصلہ اور جذبہ سے کام کیا ہے اور کووڈ 19 کے اس بحرانی عرصے میں سب سے زیادہ کام کرنے کا تجربہ حاصل ہوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری ہمت اور جذبہ کے سبب اچھے نتائج سامنے آتے ہیں ،انسان کا کام بولتا ہے اور اس میں بہتری پیدا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی بہتری کے لیے کئی اسکیموں کے لیے کا۔۔کیا ہے اور سب سے پہلے ہاؤسنگ اسکیم کو ترجیح دی گئی ہے۔اس کے تحت مکانات کی۔مرمت اور نئے مکان تعمیر کرنے اور خریدنے میں مددکی گئی۔ہے اور اب تک300 مکانات پر توجہ دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی نئے منصوبے کے تحت کالونیاں بنانے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے، پھر میڈیکل امداد بھی مہیا کی گئی ہے اور طبی امدادرعایتی نرخوں پر دی گئی اور مراکز کا قیام بھی کیا گیا ہے۔جبکہ ہونہار بیٹی اسکیم کے تحت سلائی، بنائی اوردیگر امور کے لیے مدد کی جاتی ہے۔ہر طرح کی مالی مدد کی جاتی ہے۔

اقبال میمن کے مطابق کورونا کے بحرانی دور میں ڈساسٹر کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے اور اس نے بحسن وخوبی کام کیا ہے۔دراصل ہمیں حوصلہ اور جذبہ سے کام کرتے رہنا ہے۔

انہوں نے اپیل کی موجودہ حالات سے سبق لیتے ہوئے قوم میں شادی بیاہ اور معاشرے میں اصلاح کے کاموں کو آگے بڑھانا ہے۔ہمیں مزید عزم کے آگے بڑھنا ہے۔خصوصی طور پر شادی بیاہ کی غیر ضروری رسوم ورواج کو ختم کرانا ہے تاکہ غریب وضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے۔تعلیمی فروغ پر بھی توجہ دینا ہوگا۔

اس موقع پر بلاس پور چھتیس گڑھ کی سول جج آفرین بانو اور گاریابند میونسپل کونسل کے منتخب صدر عبدالغفار میمن سمیت متعدد تنظیموں اور اداروں کے عہدیداروں کاخیرمقدم کیاگیا۔

سہیل کھنڈوانی چیئرمین حاجی علی اور مخدوم شاہ درسگاہ نے شکریہ اداکیا، جبکہ حج کمیٹی کے سی ای او اے ایم خان، ممبئی کانگریس کے ترجمان نظام الدین داعی ،ہلائی ؟ین جماعت کے صدر فیروزامی والا،اجمیر درگاہ کے سابق رکن جاوید پاریکھ، منصور درویش ،لیڈس ونگ کی چیئرپرسن رضیہ بائی چشمہ والا سمیت عہدیداران اور نمائندوں نے رپورٹ پیش کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details