اردو

urdu

ETV Bharat / state

Imam Council Protests In Malegaon: مالیگاؤں میں نوپور شرما اور جندل کی گرفتاری کا مطالبہ - رسول اللہ کی شان میں گستاخی

ملک بھر میں رسول اللہ کے حوالے سے نازیبا تبصرے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نوپور شرما اور جندل کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ All India Imam Council Demands nupur sharma Jindal be arrested

By

Published : Jun 10, 2022, 9:11 PM IST

مالیگاؤں:مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں آج آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹر آفس کے احاطے میں نوپور شرما اور جندل کے خلاف احتجاج درج کرتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا عرفان دولت ندوی نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مسلمانوں کے نزدیک رسول اللہ کی اہمیت اپنی جان و مال سے بھی زیادہ اہمیت کی حامل ہے اور مسلمان کبھی بھی رسول اللہ علیہ والہ کی شان میں نازیبا تبصرہ کو برداشت نہیں کرسکتا۔ لیکن ملک بھارت میں جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے تب سے نفرت کی سیاست پروان چڑھ رہی ہیں۔ ایک مخصوص مذہب کو نشانہ بنا کر کبھی تین طلاق، قرآن شریف اور مسجدوں کے ساتھ ساتھ رسول اللہ کے خلاف نازیبا تبصرے کے واقعات مسلسل رونما ہورہے ہیں۔

مالیگاؤں میں نوپور شرما اور جندل کی گرفتاری کا مطالبہ

وہیں اس درمیان مولانا عبدالصمد نے کہا کہ پورے ملک میں آل انڈیا امامس کونسل کی جانب سے ملک گیر احتجاج کیا جارہا ہے۔ ہم اس احتجاج کے زریعے حکومت سے یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ رسول اللہ کے بارے میں متنازع بیان دینے والی نوپور شرما اور جندل کو فوراً گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے اور ایسا قانون نافذ کیا جائے کی کسی بھی مذاہب یا ان کے پیشوا کی شان میں گستاخی کرنے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں سخت سزائیں دی جائے تاکہ ایسے معاملات دوبارہ رونما نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:SDPI Demands Arrest of Nupur Sharma: ایس ڈی پی آئی نے نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details