اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی میں دہلی کے فائرنگ کے واقعات کے بعد الرٹ جاری - پولیس نے کیا مارچ

ملک کے دارالحکومت نئی دہلی کے اوکھلا علاقہ میں حال ہی میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرے اور احتجاج کے دوران ہونے والی فائرنگ کی وجہ سے پیدا ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ممبئی میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کمشنر سنجے بروے
ممبئی پولیس کمشنر سنجے بروے

By

Published : Feb 3, 2020, 7:41 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:21 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں عروس البلاد کے مختلف حساس علاقوں میں پولیس کا مارچ نکالا جا رہا ہے اور عوام میں تحفظ اور اعتماد کا احساس پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے۔

شمال وسطی ممبئی کے علاقے انٹاپ ہل میں آج دوپہر سنیئر انسپکٹر پرشانت راجے کی قیادت میں ایسا ہی مارچ کیا گیا جو کہ کئی اہم علاقوں سے گزرتا ہوا پولیس تھانے واپس لوٹ آیا۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت دہلی کی وارداتوں اور ممبئی،تھانے، بھیونڈی، ممبرا اور میرا روڈ سمیت مہاراشٹر کے مختلف شہروں میں روزانہ شہری ترمیمی قانون (سی اے اے )، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مظاہروں اور کئی علاقوں میں ان کی حمایت میں مظاہرے اور جلوس کے مدنظر محکمہ داخلہ نے پولیس کو چوکنا کر دیا ہے۔ اس لیے جگہ جگہ پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اور حساس علاقوں میں ریاستی ریزر و پولیس فورس(ایس آر پی ایف) بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

مہاراشٹر میں حال ہی میں کئی شہروں میں سی اے اے کے مخالف اور حامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کشیدگی پھیل گئی تھی، اس لیے پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

آج دوپہر شہر کے حساس ترین علاقہ انٹاپ ہل پولیس تھانے کی حدود میں واقع حساس علاقوں میں پولیس نے مارچ کیا،جس کی قیادت مقامی تھانے کے انچارج پرشانت راجے نے کی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا مارچ ایک مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے اور علاقے میں امن و ضبط کی صورت حال کو اولیت دی جائے گی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details