آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین اکبرالدین اویسی نے اورنگ آباد شہر کے جلال کالونی میں اویسی اسکول آف ایکسیلینس کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اتحاد ملت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصر ماحول کو بگاڑنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حالات میں ہمیں خاموشی اختیار کرنی چاہئے۔
مجلسی رہنما اویسی اسکول آف ایکسیلینس کا سنگ بنیاد رکھنے کےلیے اورنگ آباد پہنچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں غریب اور مستحق بچوں کو مفت میں تعلیم دی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے موجودہ حالات پر بھی روشنی ڈالی۔ اکبر اویسی نے کہا کہ اس ملک میں نفرت کی بات کی جارہی ہے لیکن وہ نفرت سے نہیں بلکہ محبت سے جواب دیں گے اکبر اویسی نے ساتھ ہی کہا کہ ملک میں اذان کا مدد لایا جا رہا ہے موب لینچنگ اور حجاب کی بات کی جارہی ہے لیکن ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بس مسلمانوں کو ایک ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہونا ہے۔