اجیت پوار نے اسمبلی اسپیکر ہری بھاؤ باگڈے کو اپنا استعفی دیا ہے۔اسمبلی انتخابات کے عین وقت اجیت پوار کے استعفی سے پارٹی میں ہلچل مچ گئی ہے۔
پوار نے کیوں استعفی دیا ہے اس کی وضاحت نہیں ہوسکی ہے۔ حالانکہ اجیت پوار کا نام مہاراشٹر کے کو-آپریٹو بینک بدعنوانی میں شامل ہے ان کے ساتھ ہی تین افراد کا بھی نام بدعنوانی میں شامل ہے۔
اسمبلی اسپیکر ہری بھاؤ باگڈے نے کہا کہ اجیت پوار نے مجھے فون کیا اور فوری استعفی کی درخواست کی انہوں نے کہا کہ اجیت پوار نے میرے پی اے کو دیا اور بعد میں مجھے فون پر اس کی اطلاع دی۔
اجیت پوار کے استعفی کے بعد کئی لوگوں نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔انہوں نے نوٹری کے ذریعے استعفی دیا ہے۔
راشٹر وادی کے ترجمان انکوش کاکڑے نے کہا کہ این سی پی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ہم ابھی تک اجیت پوار سے رابطہ نہیں کرسکے ہیں۔