اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اجیت پوار گمراہ کر رہے ہیں' - شرد پوار

مہاراشٹر میں سیاسی صورتحال مسلسل تبدیل ہورہی ہے اور اجیت پوار کے ٹویٹر کے بعد این سی پی سربراہ شرد پوار نے ٹویٹ کر کے جواب دیا ہے۔

این سی پی سربراہ شرد پوار

By

Published : Nov 24, 2019, 7:27 PM IST

شرد پوار نے ٹویٹ کیا کہ 'بی جے پی کے ساتھ اتحاد کا کوئی سوال ہی نہیں ہے اور اجیت پوار گمراہ کر رہے ہیں۔'

واضح رہے کہ اجیت پوار نے ٹویٹر پر وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا، اس کے بعد انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'میں راشٹروادی ہی ہوں۔

بشکریہ ٹویٹر

اجیت پوار نے ٹویٹ کر کے کہا کہ 'میں اب بھی این سی پی میں ہوں اور ہمیشہ اسی میں رہوں گا اور شرد پوار ہمارے لیڈر ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور این سی پی مستحکم حکومت بنائے گی جو پورے پانچ برس چلے گی اور ہم ریاست کے عوام کی بھلائی کے لیے کام کریں گے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details